سرگودھا ‘ علاقہ شاہپور میں شاہراہ پر تین مسلح ڈاکوئوں نے2 کاشتکاروں سے ساڑھی8 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے

منگل 13 فروری 2018 12:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سرگودھا کے علاقہ شاہپور میں شاہراہ پر تین مسلح ڈاکوئوں نے کماد کی رقم لے کر آنے والے 2 کاشتکاروں سے ساڑھی8 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے،زرائع کے مطابق شاہپور کے علاقہ میں کاشتکار محمد ریاض اور سعدخان کماد فروخت کر کے اس کی بڑی رقم لے کر جا رہے تھے کہ موضع مظفر آباد کے قریب 3 مسلع ڈاکووں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ان سی8 لاکھ سے زاہد کی رقم اور موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگے۔واردارت کی مالیت 8 لاکھ 61 ہزار بتلائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :