سرگودھا شہر میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے اہم بازروں میں گاڑیوں کے داخلہ کو بند کر دیا گیا

منگل 13 فروری 2018 12:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سرگودھا شہر میں ٹریفک کے دباو کو کم کلگاڑیوں کے داخلہ کو بند کر دیا گیا جس کے لئے تاجران کو اعتماد میں لے کر لگائے گے آہنی پختہ بیرئیر پر تاجر تنظیموں کے عہدیداران میں پھوٹ پڑ گئی۔گزشتہ روزکچہری بازار کے مشتعل تاجران نے بعض عہدیدارن کے ہمراہ صدر کا گھرائو کر کے اس صورتحال کا ذمہ دار انہیں ٹھہراہا اور وارننگ دی کہ اگر اس مسئلہ کا حل نہ نکلا گیا تواحتجاجا دھرنا دیا جائے گا۔

تاجران کا کہنا تھا کہ اندوران شہر کو بیرئیر لگوا کر سیل کروانے میں باہر اطراف کی تاجر مارکیٹوں کے بڑیاور بااثر عناصر کا ہاتھ ہے جن کی اس اندرورن شہر تاجر کریش پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دوسری یہ انتظامیہ کے لئے بھی یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پختہ آہئنی بیرئیر محرم الحرام کے جلوسوں یا انہی علاقوں میں کسی واقعہ یا حادثہ کی صورتحال میں امدادی ٹیموں کے لئے رکاوٹ کا باعث ہوں گے اس لئے انہیں پختہ کرنے کی بجائے کارخانہ بازار مچھلی چوک کی طرح فولڈنگ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ٹریفک کنٹرول اور بازروں میں غلط پارکنگ کے خاتمہ کے لئے کئے انتظامیہ کیاس بیرئیر تنصیب کے اقدام کو سراہئتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان بازروں کے فٹ پاتھ اور سڑک پر ہرقسم کی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی ایسا ہی موثر اور مربوط اقدام اٹھا یا جائے۔

متعلقہ عنوان :