ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کیخلاف گھیرا تنگ اور تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا

منگل 13 فروری 2018 12:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) لیبیا کشتی حادثہ میں سرگودھا کے رہائشی سمیت پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف گھیرا تنگ اور تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کشتی میں سوارسرگودھا کے ایک شہری عزیز کی ھلاکت کے بعد ایف آئی اے فیصل آباد ریجن نے مزید کاروائی کرتے ہوئیجاں بحق ھونے والے سرگودھا کے شہری کو بیرون ملک بھجوانے والے گینگ کے تین افراد کو بلیک لسٹ کروا دیا۔

یہ افراد جاں بحق ہوئے والے سرگودھا کے شہری عزیزکو بیرون ملک بھجوانے میں شامل تھے۔ایف آء اے کی طرف سے نادرا کے زریعے جن کو بلیک لسٹ کروایا گیا ان میں ایک کا تعلق سرگودھا۔دو کا تعلق دوسرے اضلاع سے ھے۔جبکہ ایک ملزم ایف آئی اے فیصل آباد کی حراست میں ریمانڈ پر ھے۔گرفتار ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات سے تفتیش کا دائرہ وسیع ہوتا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :