فلم ’’عیاری‘‘ میں بغیر آڈیشن کے کاسٹ کرنا میرے لئے بڑا تحفہ ہے، پوجا چوپڑا

منگل 13 فروری 2018 11:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ پوجا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ساز نیرج پانڈے کامجھے فلم ’’عیاری‘‘ میں بغیر آڈیشن کے کاسٹ کرنامیرے لئے بڑا تحفہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ساز نیرج پانڈے کا مجھے فلم ’’عیاری‘‘ میں بغیر آڈیشن کے اتنا اہم کردار دینا میرے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ہم ورکشاپس پر کام کر رہے تھے تو انہوںنے میرے کام کو سراہا اور فورا مجھے اپنی نئی فلم ’’عیاری‘‘ کے لئے بغیر آڈیشن کے کاسٹ کر لیا، ان کا میرے اوپر یہ اعتماد اور یقین میرے لئے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ فلم ’’عیاری‘‘ میرے لئے اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ میں ہمیشہ سے نیرج پانڈے کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی اوران کے ساتھ کام کرنے کا موقع بہت کم لڑکیوں کو ملتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترا، منوج باجپائی، راکل پریت سنگھ، نصیر الدین شاہ اور انوپم کھیر شامل ہیں۔ فلم 16فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :