نئی فلم ’’ٹریمرز-اے کولڈ ڈے ان ہیل‘‘ کی سنسنی خیز جھلکیاں جاری

منگل 13 فروری 2018 11:53

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ٹریمرز سیریز کی نئی فلم ’’اے کولڈ ڈے ان ہیل‘‘ کی سنسنی خیز جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم رواں برس مئی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ میڈیا کے مطابق 1996ء میں ریلیز ہونے والی فلم ٹریمرز کے سلسلے کی چھٹی فلم ’’اے کولڈ ڈے ان ہیل‘‘ پیش کی جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی باپ بیٹے برٹ گومر اور ٹریوس کے گرد گھومتی ہے جنہیں ریسرچ سٹیشن پر پراسرار مخلوق کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مرکزی کرداروں میں جیمی کینیڈی اور مائیکل گراس ہیں۔ ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم رواں برس مئی میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :