ہالی وڈ فلم ’’سپننگ مین‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

منگل 13 فروری 2018 11:53

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) اداکار پیئرس بروسنن کی فلم ’’سپننگ مین‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہالی وڈ میڈیا کے مطابق اداکار پیئرس بروسنن فلم میں ایک بار پھر جاسوسی کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بروسنن فلم میں پولیس افسر کا کردارنبھا رہے ہیں جو تعلیم نفسیات کے ایک پروفیسر کی بیٹی کے غائب ہو جانے کے معاملے کی تفتیش کرتا ہے جبکہ اداکار گائے پیرس اور اوڈیا رش فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی جارج ہیرر کے ناول کی کہانی سے ماخوذ ہے۔ فلم اپریل میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :