پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے،ملیحہ لودھی

پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، امن کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کیلئے توسیع ہونی چاہیے، قیام امن کے دستوں کیلئے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب

منگل 13 فروری 2018 11:40

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہپاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے توسیع ہونی چاہیے،قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدارامن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ مبصرین کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے، پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت میں مبصرین کی تعداد بڑھائے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سے بڑاشراکت دار ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا مستقل امن کے لیے مسائل کی جڑ تک پہنچنا ہو گا، پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔