سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں نیا وکیل کرنے کیلئے آئندہ پیر تک مہلت دیدی

منگل 13 فروری 2018 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں نیا وکیل کرنے کیلئے آئندہ پیر تک مہلت دیدی‘ طلال چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئی ہیں نیا وکیل کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ طلال چوہدری نے عدالت پیش ہو کر کہا کہ میری وکیل عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئی ہیں نئے وکیل کیلئے وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو آئندہ پیر تک مہلت دیدی۔