2018کے الیکشن کا چاند لودھراں سے نکل آیا، عوام نے الزامات، جھوٹ ،گالم گلوچ اور فساد کی سیاست مستردکردی،مریم اورنگزیب

نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے،لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے، نواز شریف دیگروعدوں کی تکمیل کی طرح ووٹ کے تقدس اور عدل بحالی کی تحریک کاوعدہ بھی پورا کرینگے،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اللہ کے فضل سے 2018کے الیکشن کا چاند لودھراں سے نکل آیا،لودھراں کے عوام نے الزامات، جھوٹ ،گالم گلوچ اور فساد کی سیاست مستردکردی،نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے،لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے، نواز شریف دیگروعدوں کی تکمیل کی طرح ووٹ کے تقدس اور عدل بحالی کی تحریک کاوعدہ بھی پورا کرینگے ۔

منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اللہ کے فضل سے 2018کے الیکشن کا چاند لودھراں سے نکل آیا ،لودھراں کے عوام نے الزامات، جھوٹ ،گالم گلوچ اور فساد کی سیاست مستردکردی۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت نے کہاکہ لودھراں کے ضمنی انتخابات کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے ، عوام دیکھ رہے ہیں ،نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام نے جھوٹی اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ ووٹ صرف کارکردگی اور عوامی خدمت پر دیا جائے گا۔عوام کو معلوم ہے کہ کون قومی اداروں کو کنٹینرز پر کھڑے ہو کر گالیاں دیتا ہے اور کون اداروں کی مضبوطی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں جو وعدے کیئے تھے ان وعدوں کی تکمیل پر لودھراں کے عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کیا۔ووٹ کے تقدس اور عدل کی تحریک کی بحالی کا نواز شریف نے اب جو وعدہ کیا وہ بھی انشااللہ پورا کیا جائے گا۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور نا اہلیت کو عوام نے اہلیت میں تبدیل کر دیا ہے۔