عاصمہ جہانگیر کی میت گھر پہنچادی گئی‘نمازجنازہ حیدرفاروق مودودی پڑھائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 فروری 2018 11:37

عاصمہ جہانگیر کی میت گھر پہنچادی گئی‘نمازجنازہ حیدرفاروق مودودی پڑھائیں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء)معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی میت سرد خانے سے گھر پہنچادی گئی ہے ان کی نماز جنازہ ظہر کی نمازکے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔سید حیدر فاروق مودودی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے عاصمہ جہانگیر کے بیٹے اور بیٹیوں کا نکاح بھی پڑھایاتھا۔عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ان کی تدفین ان کے فارم ہاﺅس بیدیاں روڈ پر کی جائے گی۔