داعش تنظیم کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک زندہ ہے،عراقی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ

بغداد اس وقت شام کے شمال مشرق میں واقع صحرائی علاقے میں تنظیم کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہے،بیان

منگل 13 فروری 2018 11:30

داعش تنظیم کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک زندہ ہے،عراقی خفیہ ایجنسی ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) عراقی وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش تنظیم کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک زندہ ہے اور اس وقت شام کے شمال مشرق میں واقع صحرائی علاقے میں تنظیم کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ میں جنرل انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر ابو علی البصری نے بیان میں بتایا کہ بغدادی کو پنڈلی اور جسم کے دیگر حصوں میں ہڈی ٹوٹ جانے اور گہرے زخموں کا سامنا ہے جس کے سبب وہ خود س چلنے کے قابل نہیں رہا اور شام کے علاقے الجزیرہ میں داعش تنظیم کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

البصری کا مزید کہناتھا کہ تنظیم کے اندر سرائیت کر جانے والے ہمارے ذرائع کی مصدقہ معلومات کے مطابق بغدادی کی طبی اور نفسیاتی حالت خراب ہے۔البصری نے واضح کیا کہ بغدادی اپنی زندگی کے آخری ایام گِن رہا ہے اور وہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہو چکا ہے۔شام کا علاقہ الجزیرہ عراقی سرحد کے متوازی ہے جہاں داعش تنظیم کے بچے کھچے عناصر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :