امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مددجاری رکھے گا،ریکس ٹیلرسن

شمالی کوریا کی خواہش پربامعنی مذاکرات ہو سکتے ہیں،امریکی وزیرخارجہ کی مصری ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 13 فروری 2018 11:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ اٴْس کے جوہری اور بیلسٹک میزائیلوں کے حوالے سے مذاکرات ممکن ہیں بشرطیکہ شمالی کوریا بامعنی مذاکرات پر راضی ہو۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ٹیلرسن اپنے مصری ہم منصب سامع شوکری کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو خود طے کرنا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مزاکرات شروع کرنے کیلئے کب تیار ہو گا۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔اٴْنہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ اسرائیل فلسطین امن پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اٴْنہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر ،پاکستان ،شام سمیت دنیا کے ایسے تمام ممالک کی مدد کرتا رہے گاجو دہشت گردی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :