ہالی ووڈ فلم ’’ہیل ریزر، ججمنٹ‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

منگل 13 فروری 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) خوف ،دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’ہیل ریزر ججمنٹ‘ منگل کے روز سنیما گھروں کی زینت بن گئی۔ہدایتکارگیری جے ٹیونی کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں ڈیمن کارنے، رینڈی ویئن، الیگزینڈرا ہیرس، ہیتھر کیمپ اور پال ٹیلر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی تین ایسے ایجنٹس کے گرِد گھوم رہی ہے جنہیں ایک خطرناک اور پر اسرار سیریل کِلر کی تلاش کا کیس سونپا جاتا ہے۔

یہ جاسوس شواہد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس خطرناک کِلر کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم تفتیش اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوتا ہے کہ یہ کوئی انسان نہیں بلکہ خطرناک مخلوق ہے جو ایک پزل کو حل کرتے ہوئے انسانوں کو نشانہ بناتی ہے۔مائیکل لیہل کی پروڈیوس کردہ دہشت ناک واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت منگل کونمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :