کیرالہ کی 18سالہ طالبہ پریا پراکاش کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا

منگل 13 فروری 2018 11:30

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہیں۔اس ویوڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ دراصل یہ ویڈیو جلد آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے ’مانیکیا ملاریا پووی‘ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویوڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے اسٹوڈنٹس ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار اشاروں میں ہی کر دیتے ہیں-ان کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر بہت زیادہ پسند کیا گیا، کہ ان کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔