اداکارہ شردھا کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی شوٹنگ کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا
فلم کو 31 اگست 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے
منگل 13 فروری 2018 11:30
(جاری ہے)
بعد ازاں بار بی ڈول کترینہ کیف سے متعلق خبر سامنے آئی کہ انہیں پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے، تاہم فلم کی ٹیم اور ان کے درمیان معاہدہ طے نہیں پاسکا۔
جس کے بعد گزشتہ ماہ 7 جنوری کو فلم کی ٹیم نے شردھا کپور کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی۔فلم کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری تھی، تاہم شردھا کپور اپنے دوسرے منصوبوں میں مصروف تھیں، جس وجہ سے انہوں نے تاخیر سے فلم کی ٹیم کو جوائن کیا۔شردھاکپور نے 12 فروری کو ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ شروع کی، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا۔ساتھ ہی شردھا کپور نے ساتھی اداکار شاہد کپور کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ کرنے پر پرجوش ہیں۔واضح رہے کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ کی کہانی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے غلیظ کاروبار اور ان کے کاروبار سے متاثر عوام کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتے دکھائیں گے۔’بتی گل میٹر چالو‘ میں یمی گوتم ایک وکیل کا کردار ادا کریں گی، جو شاہد کپور کے ساتھ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتی نظر آئیں گی۔شردھا کپور ایک ایسی بھارتی گھریلو خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دھندے سے متاثر ہوتی ہیں۔ لم کی ہدایات ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر شری نارائن دیں گے۔فلم کو 31 اگست 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.