سائنس فکشن فلم ’دی ہیومینیٹی بیورو‘ کا نیا ٹریلر جاری کرد یاگیا

کیون ڈیوالٹ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 13 فروری 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) معروف ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج کے مداح ہو جائیں تیار کیونکہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’دی ہیومینیٹی بیورو‘ کا سنسنی خیز نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راب ڈبلیو کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سال 2030میں گلوبل وارمنگ کے باعث پیدا ہونے والی بدترین معاشی اور ماحولیاتی صورتحال کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں نکولس کیج،سارہ لند،ہیو ڈیلون،جیکب ڈیویس،کرٹ میکس،جیٹ کلین اور ڈیوڈ لوگرین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کیون ڈیوالٹ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :