پدماوت میں کامیابی، رنویر سنگھ نے معاوضہ 13 کروڑ کر دیا

شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا‘رنویر سنگھ

منگل 13 فروری 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم پدماوت کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اب فلم کیلئے 13 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔ دریں اثنا اداکار نے کہا انہوں نے شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کے ذہن میں کام کے ساتھ ساتھ اور بہت سی چیزیں ہیں۔