جنوبی افریقہ، شیر کا شکاری خود شیروں کا شکار بن گیا

منگل 13 فروری 2018 10:50

جنوبی افریقہ، شیر کا شکاری خود شیروں کا شکار بن گیا
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پاک کے قریب شیروں کے ایک مشتبہ غیرقانونی شکاری کو شیر کھا گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جانوروں نے تقریباً تمام جسم کھا لیا تاہم جسم کا کچھ حصہ ایک گیم پارک سے ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں ملا تھا۔

(جاری ہے)

لمپوپو پولیس کے ترجمان موئٹشے نگوئپے نے بتایا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ شخص گیم پارک میں غیرقانونی شکار کر رہا تھا جب شیروں نے حملہ کیا اور اسے ہلاک کر دیا۔وہ اس کا جسم کھا گئے، تقریباً پورا جسم، اور صرف اس کا سر اور کچھ باقیات بچی ہیں۔ پولیس تاحال ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں کر سکی۔ اس کے جسم کے قریب سے ایک لوڈڈ بندوق اور گولیاں بھی ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :