شمالی کوریا کے رہنماء کی بہن کم یو جونگ جنوبی کوریا کے دورہ کے بعد وطن پہنچ گئیں

منگل 13 فروری 2018 10:50

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) شمالی کوریا کے رہنمائکم جونگ اٴْن کی بہن کم یو جونگ جنوبی کوریا کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئیں۔شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغکے مطابق اس دورے کے دوران اٴْنہوں نے اپنے بھائی کی طرف سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو پیانگ یانگ میں سربراہ ملاقات کی دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ اگر یہ سربراہ ملاقات حقیقتاً وقوع پزیر ہو جاتی ہے تو یہ بہت بڑی پیش رفت ہو گی۔ ایک تقریب کے دوران اٴْنہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کا یہ دورہ اچانک ہوا جس کی اٴْنہیں پہلے سے کوئی اٴْمید نہیں تھی۔ اٴْنہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ جنوبی کوریا میں بہت سی چیزیں مختلف اور عجیب ہوں گی لیکن یہاں آ کر احساس ہوا کہ بہت سی چیزیں ایک جیسی ہیں۔ کم یو جونگ نے اٴْمید ظاہر کی دونوں کوریا جلد متحد ہو سکیں گے اور جنوبی کوریا کے لوگ پیانگ یانگ میں لوگوں کو اپنا دوست پائیں گے۔