برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات

منگل 13 فروری 2018 10:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک اعلی وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے محل میں ملاقات کی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے رہ نما لارڈ فرانسیس ماوڈی اور مشرق وسطیٰ کے لیے پارٹی کے بعض عہدیداروں پر مشتمل وفد نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

برطانوی وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطے کے اہم مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سعودی کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ عادل الجبیر، مجلس شوریٰ کے وائس چیئرمین ڈاکٹرمحمد بن امین الجفری بھی موجود تھے جب کہ برطانوی وفد میں سعودی عرب میں برطانیہ کیسفیر سائمن کولیس، کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ مارک گرنیہ، جیمز ھیابی، اسٹیفن میٹکاؤ، لارڈ فرانسیس پارینق، کیتھ سمبسو اور مشرق وسطیٰ گروپ کی ڈائریکٹر شالروٹ لیسی اور مارک مورسن شامل تھے۔