کیاسردی پھر سے آنیوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
تازہ ترین : 1

کیاسردی پھر سے آنیوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کیاسردی پھر سے آنیوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 57، اسلام آباد 52، منگلہ 36، خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں 56، مالم جبہ 46 اور دیر میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 3، مری 1 اور پاراچنار میں 0.5 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور پاراچنار میں منفی 5، مالم جبہ منفی 4 اور استور میں منفی 03 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 10:20:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :