سعودی عرب ، جعلی شناختی کارڈ کا استعمال کرنے پر غیر ملکی خاتون گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 فروری 2018 09:51

سعودی عرب ، جعلی شناختی کارڈ کا استعمال کرنے پر غیر ملکی خاتون گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت محنت کے شعبہ خواتین کی تفتیشی ٹیم نے غیر ملکی خاتون کو جعلی سعودی شناختی کار ڈ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تفتیشی ٹیم نے ریجنل سربراہ نے سبق نیوز کو بتایا کہ ریاض کی ایک مارکیٹ میں کام کرنے والی خاتون نے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی دکھاتے ہوئے ظاہر کیا کہ وہ سعودی ہے ۔

(جاری ہے)

ملازم خاتو ن کی باتوں سے ٹیم کی رکن کو شک ہوا جس پر اس نے ملازمہ سے مزید تفتیش کی تو معلوم ہو اکہ وہ عرب ملک سے تعلق رکھتی ہے جس کے پاس مملکت میں رہائش کا قانونی پرمٹ بھی نہیں ۔ ملزمہ نے کسی خاتون کے شناختی کارڈ کی فوٹو اسٹیٹ کاپی رکھی ہوئی تھی جسے وہ وزارت محنت کی تفتیشی ٹیم کو دکھا کر خود کو سعودی ظاہر کر تی تھی ۔ ٹیم کی سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودائزیشن کی کامیابی کےلئے وزارت محنت کی شعبہ خواتین کی ٹیمیں سنجیدگی سے کام کررہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودی خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :