آسمان سے گرنے والے مردہ راج ہنس نے شکاری کی حواس گم کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 فروری 2018 23:55

آسمان سے گرنے والے مردہ راج ہنس نے شکاری کی حواس گم کر دئیے
ایک آبی پرندے کے شکاری کی حالت اس وقت بہت نازک ہو گئی جب ان پر آسمان سے ایک مردہ راج ہنس آ گرا اور وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ۔
ڈورچیسٹر کاؤنٹی کے  رابرٹ ملہیمر مائلز دریا کے قریب مارلینڈ ایسٹرن ساحل پر  تین افراد کے ساتھ مل کر شکار کر رہے تھے  کہ ان میں سے ایک شخص نے کینیڈین راج ہنسوں کے جھنڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مردہ راج ہنس رابرٹ پر آ گرا۔

(جاری ہے)

ان  کے سر اور چہرے پر زخم آئے اور وہ بے ہوش ہوگئے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جب انہیں  ہوش  آیا کافی دیر تک اُن کے حواس گم رہے۔ خبر رساں ایجنسی نے جمعے کے دن ٹویٹ کیا کہ رابرٹ ملہیمر کی حالت خراب ہے اور بالٹی مور ٹراما سینٹر میں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔