مجھے کھلونا دو: لڑکا کھلونا نکالتے ہوئے وینڈنگ مشین میں پھنس گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 فروری 2018 23:53

مجھے کھلونا دو: لڑکا کھلونا نکالتے ہوئے  وینڈنگ مشین میں پھنس گیا
فلوریڈا میں ایک نوعمر لڑکا کھلونوں سے کھیلنے کا اتنا شوقین نکلا کہ کھلونا لینے لیے مشین میں گھسنے  سے بھی نہ گھبرایا۔ وہ لڑکا  ایک ریسٹورنٹ کے پلے ایریا میں رکھی ہوئی  وینڈنگ مشین کے اندر رینگ  کر گیا تاکہ کھلونا باہر نکال سکے لیکن وہ جیسے شیشے سےبنے کیس کے اندر گیا تھا ویسے ہی واپس نہیں آ سکا۔

(جاری ہے)


وہاں موجود ایک فائرفائٹر نے ایمرجنسی نمبروں پر کال کرنے کےلیے کہا، جس کے بعد  وہ اور اس کے ساتھی بچے کو نکالنے کا کام کرنے لگے۔مشین میں پھنسے میسن نامی لڑکا رینگ کر مشین میں چلا تو گیا لیکن وہاں جا  کر نکل نہ سکا۔تاہم فائر فائٹرز نے اسے 5 منٹ میں آزاد کر لیا۔