نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ہے ‘مریم نواز

عوام کے وزیراعظم کونکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں ،عوام کا فیصلہ واضح ہے ، ووٹ کو عزت دو ،عدل کو بحال کرو ‘ ٹویٹر پر بیان

پیر 12 فروری 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ہے ، اب بھی سمجھ جائو کہ خدا کے فیصلے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے ۔ اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ہے ، اب بھی سمجھ جائو کہ خدا کے فیصلے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ہم لاکھوں بار خدا کے شکرگزار ہیں خداکی اس رحمت پر ہمارے سر شکر سے جھکے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا ۔ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے توان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں ۔ عوام کے وزیراعظم کونکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں ۔ عوام کا فیصلہ واضح ہے ، ووٹ کو عزت دو ،عدل کو بحال کرو ۔