شدید بارشوں کے بعد پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 فروری 2018 23:16

شدید بارشوں کے بعد پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12فروری 2018ء ):اسلام آباد میں شدید بارشوں کے بعد پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دن بھر شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہا جس کے بعد وفاقی دارلحکومت میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران ہماری ریاست کے مقدس ترین ادارے پارلیمنٹ کی خستہ حالی بھی سامنے آنے لگی۔انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی۔چھت کے ٹپکتے ہی حکام کو بھی ہوش آ گیا اور انہوں نے فوری طور پر متاثرہ حصے کی مرمت کے لیے کام شروع کر دیا۔