سینٹ الیکشن، اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد

چوہدری سرور،سینیٹر کامل علی آغا،مصدق ملک،حنا ربانی کھر،عندلیب عباس ،سعدیہ عباسی اور کامران مائیکل سمیت دیگر امیدواروںکے کاغذات منظور

پیر 12 فروری 2018 23:16

سینٹ الیکشن، اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) سینٹ الیکشن کے لئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جبکہ سابق گورنر پنجاب محمد سرور،سینیٹر کامل علی آغا،مصدق ملک،حنا ربانی کھر،عندلیب عباس ،سعدیہ عباسی اور کامران مائیکل سمیت دیگر امیدواروںکے کاغذات درست قرار دئیے گئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جا ری ہونیو الے لسٹ کے مطابق پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے جنرل نشستوں کیلئے 14امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے جن میں سینیٹر کامل علی آغا، سابق گورنر پنجاب محمد سرور،مصدق ملک،سید آصف کرمانی،شہزاد عادل خان ،ہارون خان ،سمیع اللہ چوہدری،مقبول احمد ،ملک شکیل احمد اعوان ،شاہین خالد بٹ ،عرفان احمد خان ڈاھا،رانا محمود الحسن اور میاں حمید معراج شامل ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم،محمد بلال بٹ ،رائو انیس الرحمن ،محمد عثمان خان زئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں پنجاب سے ٹیکنو کریٹ اور علما کی نشست پر محمد نوازش علی پیرزادہ ،چوہدری احمد بھٹہ اور ملک محمد آصف جاوید کے کاغذات درست قرار پائے ہیں پنجاب سے خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر،مسلم لیگ ن کی سینیٹر نذہت صادق اور شازا فاطمہ خواجہ اور تحریک انصاف کی عندلیب عباس کے کاغذات درست قرار پائے ہیں پنجاب سے اقلیت کی نشست کیلئے وزیر مملکت برائے شماریات کامران مائیکل،ویلیم مائیکل اور وکٹر ازارئح کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ہیں ۔

۔۔۔۔اعجاز خان