بلوچستان کے مختلف سیاسی رہنمائوں آصف زرداری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر 12 فروری 2018 23:16

بلوچستان کے مختلف سیاسی رہنمائوں  آصف زرداری کی موجودگی میں پیپلز ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جو گیزئی سے اس بارے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے بتایا کہ بلوچستان کے صوبائی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہمیں اس بارے کچھ علم نہیں تا ہم پارٹی کے رہنماء قیوم سومرو سے پو چھا جائے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور مسلم لیگ(ن) ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری سحر گل خلجی ودیگر نے اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اس بارے میں ’’ آن لائن‘‘ نیوز نے شمولیت کرنے والے رہنمائوں کے بارے میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سر دار سر بلند جو گیزئی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کئی معاملات میں بلوچستان کا بینہ کو مرکزی قیادت بائی پاس کر رہی ہے اس بارے ہمیں کوئی عمل نہیں ہے اورنہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا ہے بہتر یہی ہے کہ قیوم سومرو سے پو چھا جائے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور آصف علی زرداری کے دست راست قیو م سومرو سے رابطہ ہوا بتایا کہ شمولیت ہر کوئی کر سکتا ہے کوئی اسلام آباد ، کوئی کوئٹہ میں تو اس بارے میں ہم بہتر سوچھتے ہیں اور جو پارٹی کی مفا دمیں ہوں ہم وہی فیصلے کر تے ہیں ۔