نواز شریف کا شہباز شریف کو فون ؛ لودھراں میں ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 فروری 2018 22:38

نواز شریف کا شہباز شریف کو فون ؛ لودھراں میں ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12فروری 2018ء ) این اے 154 میں الیکشن جیتنے پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فون کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 قومی اسمبلی کی سیٹ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی ۔جس پر الیکشن کمیشن نے 12فروری کو ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف دونوں بڑی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں نے اس حلقے میں بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائی اور بڑے جلسے منعقد کئیے گئے جن کے بعد سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی تھی کہ حلقہ این اے 154سے پاکستان تحریک انصاف میدان مار لے گی ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سیاسی پنڈتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے 25ہزار کی لیڈ سے لودھراں کا میدان مار لیا ہے۔اس کامیابی کو مسلم لیگ ن کی بہت بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔این اے 154 میں الیکشن جیتنے پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے شہباز شریف کو فون کیا اور ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔