امتحا نا ت میں نقل کے رجحا ن کی حو صلہ شکنی اور تعلیمی نظا م میں بہتری کے لئے سب کو مل کر کا م کر نا ہو گا،صوبائی وزیر جا م مہتا ب حسین ڈہر

پیر 12 فروری 2018 22:49

امتحا نا ت میں نقل کے رجحا ن کی حو صلہ شکنی اور تعلیمی نظا م میں بہتری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) صو با ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ امتحا نا ت میں نقل کے رجحا ن کی حو صلہ شکنی کر نے اور تعلیمی نظا م میں بہتری لا نے کے لئے ہم سب کو مل کر کا م کر نا ہو گا اسی طر ح ہم مستقبل کے معما رو ں کو تبا ہی سے بچاسکتے ہیں ۔یہ با ت پیر کے روز انہو ں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں تعلیم سے متعلق اسٹیر نگ کمیٹی کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کی ۔

اجلا س میں سیکریٹری کالجز پر ویز احمد سیہڑ ،اسپیشل سیکریٹری ایجو کیشن نا صر عبا س ،سندھ بھر کے بو ر ڈ ز کے چیئر مین ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیو شنز ،نجی تعلیمی ادا رو ں کی تنظیمو ں کے نما ئندو ں ،تعلیمی افسرا ن اور ما ہرین تعلیم نے بھی شرکت کی ۔اس مو قع پر سیکریٹری کا لجز پرویز احمد سیہڑ نے شر کا ء کو اجلا س کے اغرا ض و مقا صد سے آگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اجلا س کو بتا یا کہ متفقہ طو ر پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس با ر تعلیمی سا ل یکم اپریل 2018سے جبکہ او اور اے لیول کا تعلیمی سال یکم اگست سے اور کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست 2018سے شرو ع کیا جا ئے گا۔اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جما عت اول سے جما عت سو ئم تک تما م طلبا ء کو ان کی کا ر کر دگی کا جا ئزہ لیتے ہو ئے اگلی جما عتو ں میں تر قی دی جا ئے گی ۔

آٹھویں جما عت تک کے نتائج 31ما ر چ تک اعلا ن کر دیئے جا ئیں گے ،نو یں ،دسویں کے امتحانات 29مارچ سے ان کے نتا ئج 15جو لا ئی تک جبکہ کرا چی بو ر ڈ نتا ئج 31جو لا ئی سے قبل اعلا ن کرے گا ۔گیا ر ہویں ،با ر ہویں کے امتحانات 24اپریل سے شرو ع ہو نگے جبکہ ان کے نتا ئج کا اعلا ن تما م بو ر ڈ ز 31اگست تک جبکہ کرا چی انٹرمیڈیٹ بو ر ڈ 15ستمبر تک کر ے گا ۔امتحا نا ت میں غیر تدریسی عملے کی ڈیو ٹی نہیں لگا ئی جا ئے گی ۔

اجلا س میں تعطیلا ت سے متعلق بھی فیصلے کئے گئے جس کے مطا بق مو سم گر ما کی تعطیلات یکم جو ن سے 31جو لا ئی تک جبکہ مو سم سر ما کی تعطیلا ت 22دسمبر سے 31دسمبر تک کی جا ئیں گی ۔اجلاس کو سیکریٹری کا لجز پر ویز احمد سیہڑ نے اسکو لز اور کا لجز کے مو سم گر ما ،مو سم سر ما اور رمضا ن ٹا ئمنگ سے متعلق بھی آگا ہ کیا ۔اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امتحا نا ت میں نقل روکنے اور تعلیمی میدا ن میں بہتری لا نے کیلئے تما م ممکنہ اقدا ما ت کئے جائیں ۔

نقل کی رو ک تھا م کیلئے ما نیٹرنگ کمیٹیا ں تشکیل دی جا ئیں اسا تذہ کو امتحا نی ڈیو ٹی دینے کیلئے پا بند کیا جا ئے اور ڈیو ٹی نہ دینے والو ں کے خلا ف سخت کاروائی کی جا ئے ۔تعلیمی سال کو وقت پر مکمل کر نے کے لئے تما م اقدا ما ت کا فیصلہ کیا گیا ۔امتحا نی ڈیو ٹی دینے والے اسا تذہ کے معاوضے میں اضا فے پر بھی غو ر کیا گیا ۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نصا بی سر گر میو ں کے ساتھ طلبا ء کی غیر نصا بی صحت مند سر گرمیوں کو بھی فرو غ دیا جا ئے ۔

صو با ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے تما م شر کا ء پر زور دیا کہ وہ صو بے میں تعلیمی میدا ن میں بہتری لا نے کیلئے اپنا مثبت کردا ر ادا کریں سیکریٹری کا لجز پر ویزاحمد سیہڑ نے بھی شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے انہیں اپنے بھرپو ر تعا ون کا یقین د لا یا ۔#