ہمیں الحاج محمد ہاشم گذدر اور دیگر بزرگ رہنمائوں کے کارناموں اور خدمات کی تقلید کرنی چاہئے،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ

پیر 12 فروری 2018 22:49

ہمیں الحاج محمد ہاشم گذدر اور دیگر بزرگ رہنمائوں کے کارناموں اور خدمات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں الحاج محمد ہاشم گذدر اور دیگر عظیم اور بزرگ رہنمائوں کی زندگی اور جدوجہد سے سبق حاصل کرکے انکے کارناموں اور خدمات کی تقلید کرنی چاہئے۔یہ بات انہوں نے بابائے سلاوٹ اور تحریک پاکستان کی عظیم شخصیت اوربابائے قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جنا ح کے ساتھی الحاج محمد ہاشم گذدر مرحوم کی سلاوٹ کمیونٹی ہال میں میرمحمد بلوچ اکادمی کی جانب سے منعقدہ پچاسویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مرحوم گذدر صاحب کا ویژن تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے کارنامے انجام دیئے اور لوگوں کی خدما ت کیلئے اپنے اختیا را ت کا درست اور قا نو ن کے مطا بق ستعمال کیا نہ کہ آج کی طر ح اپنے اختیارات رفاحی پلاٹوں اور پارکوں پر ناجائز قبضہ کرانے کیلئے استعمال کئے جا ئیں اور اختیا را ت نہ ہو نے کا بھی رو نا رو یا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وحکومت سندھ صو بے کے ہر ایک علاقہ میں ترقیاتی کام کرارہی ہے ،کراچی اب پھر سے امن کا گہوارہ بن چکا ہے اور یہ امن و اما ن ہما ر ے قا نو ن نا فذ کر نے والے ادا رو ں کی محنتو ں اور عوام کی قربانیو ں کی بدو لت قائم ہو ا اب یہا ں کوئی دھونس دھاندلی اور بوری بند لاشوں کی سیاست نہیں چلے گی ۔بلاول بھٹو زرداری کا فوکس صو بے اور عوام کی تر قی پرہے اور تمام مسائل جلدحل ہونگے ۔

قبل ازیں و پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد نے الحاج محمد ہاشم گذدر کی زندگی و جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر انکی زندگی پر غو ر و فکر کیا جا ئے ان کے زندگی کے نصا ب سے دو چیزیں ملتی ہیں ایک یہ کہ وہ جمہو ریت کیلئے دو سرا بلدیا تی ادا رو ں کو فعا ل کر ے جبکہ چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض خان ،سعید احمد بوجھانی،شفیع آزاد، لالہ محمد حسین بلوچ،حاجی محمد شفیع چانڈیو ، زین العابدین اور دیگر نے بھی الحاج محمد ہاشم گذدر مرحوم کی سلاوٹ مارواڑی اور دیگر قومیتوں کی رفا حی اور فلاحی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بڑی شخصیت کے ما لک تھے ۔

بعد ازں مولانا غلام اللہ چوہان نے الحاج محمد ہاشم گذدر مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی مغفرت کیلیے خصوصی دعا کرائی۔#