کوئٹہ،وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کا سریاب روڈ ،موسیٰ کالونی، سرکی لانگو، کلی اسماعیل ، زرغون روڈ ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور شہر کے دیگر علاقوں کا اچانک دورہ

شہرکے مختلف حصوں میں گذشتہ کئی سالوں سے بند 54واٹر سپلائی اسکیمات کی بندش کا نوٹس ، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور نالیوں کی صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت اظہاربرہمی

پیر 12 فروری 2018 22:38

کوئٹہ،وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کا سریاب روڈ ،موسیٰ کالونی، سرکی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی درخواست پر سریاب روڈ ،موسیٰ کالونی، سرکی لانگو، کلی اسماعیل ، زرغون روڈ ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور شہر کے دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر شہریوںسے ان کے مسائل سنے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، صوبائی مشیر خوراک ضیاء اللہ لانگو بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ کی گاڑیوں کا قافلہ بغیر ٹریفک روکے مختلف علاقوں گز را وزیراعلیٰ نے موسیٰ کالونی سمیت شہرکے مختلف حصوں میں گذشتہ کئی سالوں سے بند 54واٹر سپلائی اسکیمات کی بندش کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ان کی فوری فعالی کے احکامات جاری کئے وزیراعلیٰ نے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور نالیوں کی صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری مرمت اور تعمیر کی ہدایت کی وزیراعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سرکاری فنڈز کوکسی بھی صورت میں ضائع نہیں ہونے دیں گے صوبائی حکومت شہر میں تیار بور نگ پر مشینری کی تنصیب کی جائے گی اور عملہ بھی بھرتی کیا جائے گا وزیراعلی نے سیٹلائٹ ٹاون میں چوک کے بیچ میں تعمیر ہونے والی ٹریفک پولیس کی عمارت کا بھی نوٹس لیا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر عمارت کو تعمیر کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کیںموسیٰ کالونی میں پہنچنے پروزیراعلیٰ لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ایک شہری نے گیس کے بھاری بھرکم بلوں کی شکایت کی جس پر وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ان کی مالی معاونت کی وزیراعلیٰ نے بچیوں کو کتابوں کی خریداری کے لئے بھی موقع پر مالی معاونت فراہم کی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اس کی ترقی، صفائی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام حصوں کی بہتر صفائی اور سڑکوں کی تعمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ماضی میں شہر کی تعمیر پر مکمل توجہ نہیں دی گئی جس کے سبب آج ہمارا شہر مشکلات کا شکار ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ کوئٹہ شہر کی سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پینے کے پانی کی بند اسکیمات کو جلد فعال کردیا جائے گا جس سے پانی کے مسئلے میں خاطر خواہ کمی آئے گی وزیراعلیٰ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کوئٹہ شہر کو بھی اپنا گھر سمجھتے ہوئے اس کی ترقی، صفائی اور بہتری کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں وزیراعلی کے اچانک دوروں کو خیر مقدم کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے کیا کہ عوام کی مشکلات کو کم اور مسائل کے حل کرنے کے لئے وزیر اعلی میر قدوس بزنجو اور ان کی ٹیم جس طرح اقدامات اٹھارہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ سریاب پیکج کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے وزیراعلی قدوس بزنجو نے ان کی اپیل پر جو احکامات جاری کئے ہیں اس کے لئے وہ ان کے مشکور ہیں حکومت کے ایسے مثبت اقدامات پر انکی بھر پور حمایت موجودہ حکومت کے ساتھ رہے گی۔