Live Updates

مجھے سینیٹ الیکشن میں ایک ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ کی آفر ہوئی ہے،عمران خان

پیر 12 فروری 2018 22:38

مجھے سینیٹ الیکشن میں ایک ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ کی آفر ہوئی ہے،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں لائرز کلب کی افتتاح کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے سینیٹ الیکشن میں ایک ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ کی آفر ہوئی ہے اگر میں 40 کروڑ قبول کرلیتا تو وکلائ کے لیے اچھا بھلا حصہ ڈال لیتا مگر میں پیسے بنانے والوں میں سے نہیں جس پر صدر ہائی کورٹ بار عارف چوہدری نے کہا خان صاحب ہم آپ سے پیسے نہیں مانگ رہے،ہمیں معلوم ہے کہ آپ پیسے دینے والے بھی نہیں ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ناصر درانی نے پانچ ہزار پولیس والوں کو نکالا ، انصاف ، تعلیم اور صحت بنیادی ضروریات ہیں ،پنجاب میں ابھی تک کہا جاتا ہے سڑکیں بنائیں ، انڈر پاس بنائے ، یہی وجہ ہے کہ ہم آج تک پیچھے ہیں ،سعل پروسڈنگ کورٹ ملک میں پہلی دفعہ ہم نے بنائی ہے اور شیڈول دیا ہے کہ اس سے زیادہ عرصہ کیس نہیں چلانا ، یہ سارے صوبوں کے لئے ایک مثال بننے جا رہی ہے، ایک ملک کے اندر جسٹس سسٹم بہتر ہوتا ہے تو انویسٹمنٹ آتی ہے ، آج پاکستان میں کوئی انویسٹ نہیں کرتا کیونکہ پاکستان میں پیسہ ہی نہیں ملک چلانے کے لئے عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے کریمنل پروسڈنگ کورٹ کے لئے بھی تجاویز وفاق کو بھیج دی ہیں ، پرائیویٹ سکولوں سے گورنمنٹ سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ بچہ واپس گیا ہے اور یہ پہلی دفعہ پرائیوٹ سکولز سے ڈیڑھ لاکھ بچے گورنمنٹ سکولز گئے،پرائیوٹ سکولز میں پیسہ بنانا بہت آسان ہے،کے پی کے میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا جارہا ہے ،ملک پلوں اور سڑکوں سے نہیں بنتیملک تعلیم،سے بنتے ہیں ،ہمارے لئے گورنمنٹ ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا انتہائی مشکل تھا میں چیلنجکرتا ہوں سندھ پنجاب میں یہ ایک ہسپتال ٹھیک نہیں کر سکتے ،پرائیویٹ ہسپتالوں کے مافیا نے ہمیں ایک سال تک نہیں چلنے دیا ،اب ہسپتال جا کر دیکھیں تین تین باریوں والے مقابلہ کر لیں ،اب ایک خاندان کے پاس ساڑھے پانچ لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہے ، اگلی باری میں ہر خاندان کو یہ سہولت دی جائے گی ،ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اوسط آلودگی سے انسان کی زندگی کے گیارہ سال کم ہو جاتی ہے ،کوئی سوچ ہی نہیں رہا کہ اس آلودگی کو کیسے ختم کرنا ہے ،ہم نے ایک ارب 18 کروڑ درخت لگائے ہیں ، حکومت بار بار کہہ رہی یے کہ کدھر ہیں درخت ہم نے بتایا وہ اشتہاروں میں نہیں ہے زمین پر ہیں ،دو دفعہ درختوں کا آڈٹ ہوا ہے ، عمران خان نے نواز شریف کو کے پی کے کا دورہ آفر بھی کی اور کہا میاں صاحب آپ تکلیف کریں میں ہی آپ کو چکر لگوا دیتا ہوں ،میر شکیل پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک اور گارڈ فادر میر شکیل نے بھی کہہ دیا درخت نہیں ہیں ، میر شکیل کو جب تک پیسے نہ ملیں اسے کچھ نظر نہیں آتا ،کے پی کے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ،کے پی کے میں سب سے زیادہ غربت تھی آج اکنامک ویلیو بڑھ گئی ہے ، ملین ٹری کی سونامی۔

(جاری ہے)

کی۔کامیابی پر سیکرٹری نذر شاہ نے کردار ادا کیا ، یہ وہی لوگ تھے جو ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر درخت بیچ دیتے تھے ، آپ پڑھے لکھے لوگ تو آگے لے کر آئیں تبدیلی ضرور آتی ہے ،ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا جب تک کمزور طبقے کو اوپر نہ اٹھائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :