سپیکر قومی اسمبلی بھی چئیرمین سینٹ کے نقش قدم پر چل نکلے

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران لیٹ پہنچنے والے ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم کو جھاڑ پلا دی سیکرٹری پٹرولیم ایڈیشنل ،ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ اور جوائنٹ سیکرٹری کیڈ کو آئندہ دو روز تک اجلاس ختم ہونے تک اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 12 فروری 2018 22:38

سپیکر قومی اسمبلی بھی چئیرمین سینٹ کے نقش قدم پر چل نکلے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی چیئرمین سینٹ کے نقش قدم پر چل نکلے ،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران لیٹ پہنچنے والے ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ناصر جامی کو جھاڑ پلا دی جبکہ سیکرٹری پٹرولیم ایڈیشنل ،ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ اور جوائنٹ سیکرٹری کیڈ کو آئندہ دو روز تک اجلاس ختم ہونے تک اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روزقومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق نے سیکرٹری پٹرولیم ،سیکرٹری کیڈاور ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایوان کا وقت بہت قیمتی ہے جب تک افسران ایوان میں آتے ہیں ہم ممبران اسمبلی اس وقت تک کیلولہ کرلیںانہوںنے کہاکہ کیا سیکرٹری پٹرولیم کسی کنویں سے آرہے ہیں کہ ابھی تک نہیں پہنچے ہیں وفاقی وزرا ان افسران کو معطل کریں جس پر پارلیمانی سیکرٹری عمر زادی ٹوانہ نے کہاکہ اگرآپ مناسب سمجھیں تو ان افسران کو کل بلالیںتاہم سپیکر نے کہاکہ میں مناسب نہیں سمجھتا اس لئے افسران کو ابھی بلایا ہے اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ناصر جامی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہاکہ ایک گھنٹہ سے انتظار کر رہے ہیں اور آپ اکیلے آگئے ہیںاس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے سیکرٹری پٹرولیم ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم اور ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ اور جوائنٹ سیکرٹری کیڈ کو آئندہ دو دن تک اجلاس شروع ہونے سے لیکر اجلاس ختم ہونے اپنی حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حاضری لگانے کیساتھ ساتھ انگوٹھا لگانے کے بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ انگوٹھا اس لئے ضروری ہے تاکہ افسران اپنے جونیئر افسران کو نہ بھجوا دیں اور ان انگوٹھوں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :