لودھراں کے ضمنی انتخاب میں لیگی کارکنوں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں

لیگی کارکنان سر عام فائرنگ کرتے رہے،اسلحے کی نمائش سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 فروری 2018 22:02

لودھراں کے ضمنی انتخاب میں لیگی کارکنوں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا ..
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12فروری 2018ء ) :لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں ۔لیگی کارکنان سر عام فائرنگ کرتے رہے،اسلحے کی نمائش سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 154 پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج مرتب کئیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال شاہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 76ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔فتح کو یقینی دیکھ کر مسلم لیگ ن کے کارکنان آپے سے باہر آ گئے ۔لیگی کارکنا ن نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر ڈالیں ۔لیگی کارکنان کی جانب سے اسلحے کی بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :