Live Updates

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا

جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے علی خان ترین کو اپ سیٹ شکست، ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیاب، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار 92 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر پائے

muhammad ali محمد علی پیر 12 فروری 2018 22:01

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ حلقے کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کے اقبال شاہ نے فتح حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ نے 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے 92 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے اس نتیجے کو غیر متوقع اور اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2015 میں جہانگیر ترین نے لودھراں کی یہ نشست ن لیگ سے فتح حاصل کرکے چھین لی تھی۔ تاہم اب ان کے صاحبزادے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ سیاسی تجزیہ کار اس کامیابی کے بعد ن لیگ کو اب آئندہ انتخابات کیلئے دوبارہ سے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات