سرگودھا میں پاک فوج کےقافلےکوحادثہ،ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 فروری 2018 21:50

سرگودھا میں  پاک فوج کےقافلےکوحادثہ،ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12فروری 2018ء ):سرگودھا میں اجنالہ روڈ کے قریب پاک فوج کےقافلےکوحادثہ پیش آیا ہے،ٹرک الٹنےکے باعث متعدد فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا ہے جہاں اجنالہ روڈ کے قریب پاک فوج کےقافلےکوحادثہ پیش آیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک الٹنے سے پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔6فوجیوں کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے وقوعہ سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔