Live Updates

خانیوال، عمران خان ،طاہر القادری اور شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور

پیر 12 فروری 2018 22:21

خانیوال، عمران خان ،طاہر القادری اور شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ ..
خانیوال۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان ،طاہر القادری اور شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے 17فروری کو تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مقامی شہری قاری محمدرفیع اللہ ولد قاری محمدعیسی سکنہ کالونی نمبر2نے ایڈیشنل سیشن جج خانیوال محمداقبال ہرل کی عدالت میں درخواست دائر کی کہ 17جنوری کو لاہور مال روڈ پر ایک جلسے میں علامہ طاہر القادری کی سرپرستی میں عمران خان اور شیخ رشید احمد نے پاکستانی پارلیمنٹ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

انہوںنے دراصل پوری قوم اور ہر پاکستانی یہ الفاظ استعمال کئے کیونکہ اس قوم نے ووٹ دے کر ان ممبران کو پارلیمنٹ میں بھیجا ہے چونکہ ان رہنمائوں کے ادا کئے گئے کلمات سے براہ راست نہ صرف جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ دلی طورپر متاثربھی ہوا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمداقبال ہرل نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 17فروری کو تفتیشی رپورٹ اور افسر کو طلب کیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات