سینیٹ انتخابات میں ضمیروں کی بولیاں لگنا جمہوریت نہیں ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

الیکشن کمیشن کو سینیٹ کے انتخابات میں بولیاں لگانے والوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے،ثروت اعجاز قادری

پیر 12 فروری 2018 22:41

سینیٹ انتخابات میں ضمیروں کی بولیاں لگنا جمہوریت نہیں ہے ،سربراہ پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیروں کی بولیاں لگنا جمہوریت نہیں ہے ،ضمیروں کی خرید وفروخت سے عوام یا جمہوریت کی خدمت نہیں ہوگیبے ضمیروں کو فائدہ ہوگا ،ضمیر خریدنے والے فائدہ اٹھائیں گے جو کسی طور بھی عوام اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،الیکشن کمیشن کو سینیٹ کے انتخابات میں بولیاں لگانے والوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے،معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنا ہے تو بڑی مچھلیوں کو پکڑنا ہوگا ،سینیٹ قانون ساز ادارہ ہے جہاں عوام برائے راست ووٹ نہیں دیتے مگر عوام سے ووٹ لیکر اسمبلیوں میں جانے والے ووٹ دیتے ہیں ،عوام ضمیرفروشوں کو دیکھ رہے ہیں جنہوں نے عوامی مسائل کیلئے تو کام نہیں کئے مگر قانون ساز ادارے میں عوام کی سوچ ومنشاء اور جمہوریت کے منافی بے ضمیروں کو چور دروازے سے داخل کررہے ہیں جو عوام سے مخلص نہیں ہیں ،چور دروازے کو بند نہیں کیا گیا تو پھر عوام کے مسائل اور تحفظات کے قانون کی بجائے چوروں اور لٹیروں کیلئے قانون سازی کے بل پاس ہونگے ،سینیٹ ،پارلیمنٹ مقدس ادارے ہیں ان اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے ،عوام کے کروڑوں ووٹوں کے تقدس کو روندا گیا تو پائیدار جمہوریت ممکن نہیں ہوسکتی ،معاشرے کو بہتر بنانے کیلئے اداروں کو ہر برے فعل کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بدعنوانی ملک کیلئے کینسر اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،حقائق کی روشنی میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کے خاتمے کیلئے احتساب کا نظام موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے،قومی خزانہ عوام کی امانت ہے اس امانت میں خیانت اور کرپشن کرنیوالوں کے خلاف قانون کو ہر حال میں حرکت میں لایا جائے ،کرپشن کے دروازے کو ہمیشہ کیلئے بند کرکے ہی غریبوں کے استحصال کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :