باچا خان بابا کی سوچ ولی خان بابا کی سیاست اور اسفند یار ولی خان کی قیادت پر ہم فخر کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید

گزشتہ کئی برسوں سے شہر میں آپریشن جاری ہے ، آج ہمارا کوئی بھی عہدیدار جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہے عدم تشدد کی پالیسی پر چلتے ہوئے سرخرو ہیں

پیر 12 فروری 2018 22:41

باچا خان بابا کی سوچ ولی خان بابا کی سیاست اور اسفند یار ولی خان کی قیادت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک شاندار ماضی رکھنے والی جماعت ہے باچا خان بابا کی سوچ ولی خان بابا کی سیاست اور اسفند یار ولی خان کی قیادت پر ہم فخر کرتے ہیں،گزشتہ کئی برسوں سے شہر میں آپریشن جاری ہے مگر آج ہمارا کوئی بھی عہدیدار جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہے عدم تشدد کی پالیسی پر چلتے ہوئے ہم سرخرو ہیںدنیا ہمارے اکابرین کی جدوجہد پر ریسرچ کی جارہی ہے صرف ایک یونین کونسل کی سطح پر آج انتہائی شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر میں پارٹی رہنماء رمضان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ راء کے ایجنٹ دنیا میں رسوا ہوچکے ہیں شہر میں ہر سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے کی کھلی چھوٹ دی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ خطاب بھی کرتے ہیں مگر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت صرف ہمارے جلسے کے اجازت ناموں کی راہ میں روڑے اٹکاتی ہے ، ہفتوں دفاتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں مگر ہم صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ آج کے بعد ہم کسی جلسے کے لیے درخواست نہیں دیں گے صرف تحریری اطلاع دیں گے اور آئندہ کسی تنظیمی سرگرمیوں کے لیے اجازت کی بھیک نہیں مانگیں گے صوبائی حکومت دہشت گردوں کو تو جلسوں سے نہیں روک سکتی صرف ہماری تنظیمی سرگرمیوں پر قدغن لگانا جانتی ہے دہشت گردوںکی طرح پیپلز پارٹی بھی ہمارے وجود کی دشمن بن چکی ہے صوبائی حکومت نے شہر کی پختون آبادیوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے اور آج بھی سندھ میں سرکاری نوکریاں بیچی جارہی ہیںافسوس کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر بھی ہم ہوئے ہو بدنام بھی ہوئے انہوں نے مذید قوم نوجوان اٹھیں اور قومی بقاء سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریںبھائی چارگی کا قیام کرکے تنظیم کو مذید مضبوط اور فعال کریںاس میں ہماری بقاء ہے افغانستان ہمارے ابائو اجداد کا وطن اور پاکستان ہمارا ملک ہے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والوں کو بموں کی بارش کے ذریعے دیوار سے لگاکر ناچ گانے اور گالیاں دینے والوں کو قوم پر مسلط کیا گیا جہالت کی تاریکی کو علم کی شمع کے ذریعے شعور کے سویرے میں تبدیل کرنا ہوگااللہ تعالیٰ نے ہمیں بہادر، خوبصورت اور محنت کش پیدا کیا ہے مگر صرف اتحاد و اتفاق کی کمی ہے، اس موقع پر اے این پی بلوچستان کے صدر ر اصغر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ہمارے عظیم اکابرین کی قدر نہیں کی گئی،کوئی ہمیں عزت دینے کو تیار نہیں ہے،خدارا ہمارا خون بہانا بند کیا جائے،افسوس کے قانون کی وردی میں ہماری نسل کشی کی گئی،سی پیک سے پختونوں کو نکال دیا گیاہے ہمیں کسی سے محب وطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے پختونوں کو ان کا جائز حق دیا جائے ،ہمارا اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اسلام اور شریعت کے نام پر ہمیں مسلسل دھوگہ دیا گیاہمیں نقیب اللہ محسود کا قاتل چاہیئے ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیںپختونوں کی پارلیمانی نمائندگی کے خلاف سازشیں بند کی جائیںپختونوں کو اپنے اکابرین کی پہچان کرنا ہوگی، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کا کراچی میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار جلسہ عام پر مقامی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںہمیں ہمیشہ بدترین مظالم کا سامنا کیا ہے ہمارے ساتھ بدترین تعصب برتا جاتا ہے ہم نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے ہمارے ساتھ پانچویں درجے کے شہری کا سلوک کیا جاتا ہے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگاشہر سے قومی نا برابری کا خاتمہ کرنا ہوگاقوم پہچانے کے رائو انوارکو کس نے نو برس ایک سیٹ پر بٹھاکر پختونوں کے قتل عام کا لائیسنس کس نے دیا ، اس موقع پر درجنوں سیاسی کارکنان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،جلسے سے وارڈ صدر مقبول کاکڑ صوبائی سیکریٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک ،مرکزی رہنماء و سابقہ صوبائی وزیر امیر نواب خان ، حاجی اورنگزیب بونیری ،اسحاق سواتی ،ضلعی صدور عبدالقیوم سالارزئی ،نورشیر خان ، سعید افغان ،سرفراز جدون ، نیاز محمد اور نور محمد آفریدی نے بھی خطا ب کیا ۔