جمعیت کے تحت کراچی کے دوسرے بڑے کتب میلے کا آغاز کل ہوگا

پہلے یوم سعید غنی،انیق احمد اور حسین محنتی افتتاح کریں گے،تین روزہ میلے میں ۰۵۱سے زائد اسٹالز،فوڈ کورٹ،نمائش اور کتابوں کی تقریب رونمائی ہوگی

پیر 12 فروری 2018 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) کراچی یونیورسٹی میں ہونے والی سب سے بڑی اور مقبول ترین سرگرمی KUBF 2018 کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔اسلا می جمعیت طلبہ کی طرف سے شہر کا دوسرا بڑا کتب میلہ جامعہ کراچی میں آج سے شروع ہو گا۔ کتب میلے کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی سعید غنی اور محمد حسین محنتی کریں گے۔جبکہ معروف اینکر پرسن انیق احمد بھی شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ کتب میلہ 13،14اور 15فروری کو تین روز تک جاری رہے گا،جس میں جامعہ کراچی سمیت شہر کے ہزاروں طلبہ و طالبات کی شرکت متوقع ہے جبکہ معروف پبلشرز کی طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔کتب میلے میں ہر طرح کی علمی و ادبی کتابیں دستیاب ہو ں گی،جس میں طلباء کو حیرت انگیز طور پر 30 تا70 فیصد رعایتی قیمت پر کتابیں باآسانی مل سکیں گی۔میلے میں دو مصنفین کی تصنیفات کی تقریبِ رونمائی بھی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :