مرحوم گل حسن قمبرانی ایک سچا و ثابت قدم جیالا تھا، اور ان کا ناگہانی انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، بلاول بھٹو

پیر 12 فروری 2018 22:12

مرحوم گل حسن قمبرانی ایک سچا و ثابت قدم جیالا تھا، اور ان کا ناگہانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دادو کی میونسپالٹی کمیٹی کے چیئرمین گل حسن قمبرانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مرحوم گل حسن قمبرانی ایک سچا و ثابت قدم جیالا تھا، اور ان کا ناگہانی انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :