حکومت سندھ محنت کش کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تمام ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے، بلاول بھٹو

پیر 12 فروری 2018 22:12

حکومت سندھ محنت کش کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تمام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے ایک محنت کش کی بیٹی طیبہ راھموں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت سندہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور غریب محنت کش خاندان کو انصاف کی جلد فراہمی و تحفظ کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کا جنسی استحصال کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہو، ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ضروری ہے، کیوںکہ اس کے بغیر ایک ترقی پسند معاشرے کی نمو ممکن نہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے ہر مظلوم کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ 13 سالہ طیبہ راحموں کو کراچی کے علاقے ملیر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے کیس میں نامزد ملزموں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :