پاکستانی بچے صلاحیت اور قابلیت میںکسی سے کم نہیں ہیں ،وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

پیر 12 فروری 2018 21:55

پاکستانی بچے صلاحیت اور قابلیت میںکسی سے کم نہیں ہیں ،وفاقی وزیر دفاع ..
گوجرانوالہ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی بچے صلاحیت اور قابلیت میںکسی سے کم نہیں ہیں ،یقین ہے کہ ہمارے یہ بچے اور بچیاں تعمیر وطن کا جذبہ لے کر آگے بڑھیں گی اور پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز مقام دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محلہ تاج پورہ گرجاکھ کے گرلز پرائمری سکول کے توسیعی منصوبہ کے افتتاح کے موقع پراہل علاقہ ،اساتذہ اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں کی بدولت سرکاری سکولوں سے ٹاٹ ختم کر دیئے گئے ہیں اور بچے بچیوں کو علم حاصل کرنے کیلئے بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت سمجھتی ہے کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور یہ اپنی قابلیت سے آگے بڑھنے کے وہ راستے بھی نکالیں گے جنہیں ہم تلاش نہ کر سکے ، ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق تعلیمی میدان میںبے شمار کام ہوا ہے ،سکولوں کی نئی عمارتوں ،فرنیچرز ،پنکھوں سمیت تمام ضروریات پوری کر دی گئی ہیں ، بچوں میں مقابلے کا رجحان اور آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کرنے کیلئے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوںمیں غیر نصابی سر گرمیوں کو بھی فروغ دیا جا رہاہے ، اس موقع پر یوسی چیئرمین عباس انصاری ،وائس چیئرمین امجد علی چوہان ، تنویر مغل ،چوہدری اشرف گجر ،طارق مغل کونسلر،ڈاکٹر نصیر انصاری ، بشیر انصاری ،رشید انصاری ،حاجی عبدالجبار انصاری ،حاجی اشرف سندر بٹ ،طارق مشتاق ،ملک سلیم ، اقبال انصاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :