سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ،ْنواز شریف

کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے ،ْمشاہد اللہ خان

پیر 12 فروری 2018 21:52

سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ،ْنواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدلیہ پر تنقید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایک پیسے کی کرپشن کا بھی کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف آج بھی ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور بڑے بڑے عوامی جلسوں سے ان کا خطاب اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات بروقت اور آئین کے مطابق ہوں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پر تنقید ناحق ہے کیونکہ انہوں نے بطور وزیر خزانہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت اہم کردار ادا کیا۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ میاں رضا ربانی ایک جمہوری اور سینئر سیاستدان ہیں جن کا بطور چیئرمین سینیٹ کردار قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔ مشاہد حسین سید کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مشاہد حسین سید ایک اچھے سیاستدان ہیں۔

متعلقہ عنوان :