حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ،گورنرپنجاب

پیر 12 فروری 2018 21:49

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ،گورنرپنجاب
ملتان ۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، یہ بات انہوں نے بستی بچ دارا سٹریٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر معززین علاقہ شیخ سلیم، شیخ عاصم، ملک نوید اقبال، شبیر انصاری اور حافظ اجمل بھی موجود تھے ،گورنر پنجاب نے یونین کونسل 32 اور یونین کونسل 41 کو ملانے کیلئے ریلوے انڈر پاس کے عوامی مطالبہ پر کہا کہ اس سلسلہ میں کمشنر ملتان کو اس منصوبہ کے قابل عمل ہونے بارے ماہرانہ رائے پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر انجینئرز کی طرف سے کسی قسم کی فنی رکاوٹ کی نشاندہی نہ کی گئی تو اس منصوبہ کی منظوری حاصل کر لی جائے گی ،دوسری صورت میں لوگوں کی سہولت کے پیش نظر محفوظ پیدل آمدورفت کیلئے اوور ہیڈ سٹیل برج بنوایا جائے گا۔

mn/aht/msc2036