پختونوں کی نظریں قومی وطن پارٹی کی طرف ہے،سکندرشیرپائو

پیر 12 فروری 2018 21:38

پختونوں کی نظریں قومی وطن پارٹی کی طرف ہے،سکندرشیرپائو
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پائونے کہا ہے کہ شہیدحیات محمد خان شیرپائو کی کامیاب برسی کے انعقاد سے ثابت ہو گیا ہے کہ پختونوں کی نظریں قومی وطن پارٹی کی طرف ہے ۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حیات شہید کی برسی کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور حیات شہید کے عقیدت مندوں نے جس منظم اندازاور ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کی وہ نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ انھوں نے ثابت کردیا کہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ۔

انہوں نے قومی وطن پارٹی کے تمام عہدیداروں ،کارکنوں،پارٹی ونگزخواتین،ٹیچرز،وکلاء،لیبر،طلباء اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کیلئے حیات شہید کے افکاراور فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر جدوجہد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تمام پختون متحد ہوکر شہید قائد کے مشن کو آگے بڑھائیں اور پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کے ہاتھ مضبوط کرے انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکمران تمام محاذوں پر ناکام ہو چکے ہیں اور وہ جاری سیاسی و معاشی بحرانوں پر قابو پانے کا ادراک نہیں رکھتے ۔

انھوں نے کہا کہ غریب عوام کو مہنگائی،بے روزگاری ،لاقانونیت ، بجلی و گیس لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی جیسے بحرانوں کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں قومی وطن پارٹی موثر کردار اداکرکے ہر محاذ پر جدوجہد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :