کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن خالد مقبول صدیقی کے نام ہوگئی

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی درخواست منظور کرلی

پیر 12 فروری 2018 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن خالد مقبول صدیقی کے نام ہوگئی،الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی درخواست منظور کرلی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو کنونیر شپ سے ہٹائے جانے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے بھی ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینرخالد مقبو ل صدیقی کو تسلیم کرلیا ہے ،الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن خالد مقبول صدیقی کے نام ہوگئی ہے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوتہائی اکثریت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ساتھ ہے جس کی بنیادپر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر تسلیم کیا گیا ہے ،جبکہ الیکشن کمشنر سندھ سینیٹ انتخابات کیلیے ریٹرننگ آفیسر یوسف خٹک نے بھی ایم کیو ایم پاکستان پی آئی گروپ کیلئے مسائل میں اضافہ کردیا ہے ،یوسف خٹک کا کہنا ہے کہ چونکہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ٹکٹ کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو دے چکی ہے اس لئے تمام امیدواروں کے نام خالد مقبول صدیقی کے دستخط کے ساتھ ہمارے پاس آئے ہیں ،اب رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو سربراہی سے ہٹایا یا پھر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردیا یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی اور فاروق ستارآپس میں جانیں ۔#