کراچی،نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،

کانسٹیبل عبدل علی، شفیق احمد اور غلام نازک شامل

پیر 12 فروری 2018 21:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔انسداد دہشتگردی کے منتظم جج کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نقیب قتل کیس میں گرفتار تین پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل عبدل علی، شفیق احمد اور غلام نازک شامل ہیں جو راؤ انوار کی ٹیم کا حصہ ہیں۔عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی گئی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم عبدال علی، شفیق احمد اور غلام نازک کو سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ نقیب قتل کیس میں اب تک 9 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ نقیب قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انوار تاحال مفرور ہے۔#

متعلقہ عنوان :