اقتدار میں آ کر ادارے مضبوط کریں گے ،ادارے میرٹ کی وجہ سے مضبوط ہوتے ہیں، عمران خان

جمہوریت میں صوابدیدی فنڈز کا کوئی تصورنہیں ، فنڈز ادارے جاری کرتے ہیں ، اسلامی فلاحی ریاست کا حامی ہوں نظریاتی رول ماڈل علامہ اقبال اور سیاسی رول ماڈل قائد اعظم ہیں ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی ہے ، خیبر پختونخوا میں ایک ارب سے زائد درخت لگائے ہیں ، خیبرپختونخوا کی آدھی آبادی کوہیلتھ کارڈدے چکے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب

پیر 12 فروری 2018 21:18

اقتدار میں آ کر ادارے مضبوط کریں گے ،ادارے میرٹ کی وجہ سے مضبوط ہوتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آ کر ادارے مضبوط کریں گے ،ادارے میرٹ کی وجہ سے مضبوط ہوتے ہیں،جمہوریت میں صوابدیدی فنڈز کا کوئی تصورنہیں ، فنڈز ادارے جاری کرتے ہیں ، اسلامی فلاحی ریاست کا حامی ہوں ، نظریاتی رول ماڈل علامہ اقبال اور سیاسی رول ماڈل قائد اعظم ہیں ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی ہے ، خیبر پختونخوا میں ایک ارب سے زائد درخت لگائے ہیں ، خیبرپختونخوا کی آدھی آبادی کوہیلتھ کارڈدے چکے ہیں۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں پولیس کو ٹھیک کیا جس سے صوبے میں امن قائم ہوا، اسفندیارولی دبئی اورملائیشیاجاتے تھے پشاورنہیں آتے تھے،آج اسفندیارولی اورنوازشریف بھی پشاورمیں تقریرکرتے ہیں،خیبرپختونخوامیں این ٹی ایس کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں،خیبرپختونخوا پولیس مثالی بن چکی ہے،خیبرپختونخواپولیس کی طرح تمام ادارے ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں اب عام آدمی کوبھی جلدانصاف ملتاہے،خیبرپختونخوامیں سب سیزیادہ بجٹ تعلیم پرخرچ کیاجارہاہے،ملک سڑکوں اور پلوں سے نہیں تعلیم سے بنتے ہیں،بھارت کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم پرتوجہ ہے، اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے،عمران خان نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ انہیں سینیٹ کے ایک ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جمہوریت میں بجٹ ہوتا ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ نہیں ہوتا، میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہوں اور اسلامی فلاحی ریاست پر یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے ٹھیک ہوسکتے ہیں،ایماندارلوگوں کی ضرورت ہے،گورننس سسٹم ٹھیک کریں گے توپی آئی اے بہترہوسکتی ہے،آج خیبرپختونخوا میں سیاحت بڑھ گئی ہے،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشت گردی تھی،ہم نے کے پی کے پولیس کو ٹھیک کیا، آج نواز شریف پشاور میں جا کر جلسے کرتا ہے اور کہتا ہے مجھے کیون نکالا عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مسائل حل کرناکوئی مشکل کام نہیں، ا?ئندہ نسلوں کے لیے دو چیلنجز سامنے آرہے ہیں، آلودگی اہم مسئلہ ہے جس سے اوسط زندگی کم ہو رہی ہے،پہلی بارکسی نے درخت لگائے اورمخالفین پیچھے پڑگئے،عالمی ادارے بھی بلین ٹری سونامی کی تعریف کررہے ہیں،کہتے ہیں درخت کہاں،درخت اشتہاروں میں نہیں زمین پرہیں،خیبرپختونخوامیں ایک ارب 18کروڑدرخت لگائیگئے،لاہورمیں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، خیبرپختونخوا کی آدھی آبادی کوہیلتھ کارڈدے چکے ہیں،خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں کوٹھیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوسکتا جب تک رائے ونڈ سے حکم جاری نہ ہو، رائے ونڈ کے حکم کے بغیر کوئی ایس ایچ او بھی تعینات نہیں ہوسکتا، ادشاہ ٹیکس کے پیسے کا غلط استعمال کرتا ہے، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، کس نے اجازت دی کہ عوام کا پیسہ اس طرح خرچ کریں،عمران خان نے کہا کہ ان کے نظریاتی رول ماڈل علامہ اقبال جبکہ سیاسی رول ماڈل قائد اعظم محمد علی جناح ہیں،چیئرمین تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ ماہراقتصادیات حفیظ پاشا کے مطابق خیبر پختونخوا میں معاشی شرح نمو5 فیصد ہے جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔۔